ڈی ایچ او آفس گل گدہ میں برسٹ فیڈینگ کے حوالے سے اجلاس منعقد
مینگورہ( نما ئند ہ سوات پوسٹ) گزشتہ روز ڈی ایچ او آفس گل گدہ میں برسٹ فیڈینگ ماہ اگست 2015 کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد ہوئی ، میٹنگ میں ڈی ایچ او ڈاکٹر سید علی خان، پروفیسر اسرار الحق ، ڈاکٹر اعجاز احمد ، ڈاکٹر انور جمال اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے دوسرے عہدیداروں کے ساتھ سی ای آر ڈی آرگنائزیشن کے عہدیداروں ، ڈسٹرکٹ خطیب اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ، میٹنگ میں برسٹ فیڈ ینگ ماہ کے حوالے سے مختلف ایکٹیویٹیز (اناگوریشن سرمنی ، ہیلتھ فیسیلٹی سٹاف آگاہی سیشن اور کمیونٹی سیشن )کے حوالے سے بات چیت کی گئی ، مٹینگ میں ہیلتھ فیسیلٹی بسڈ ایکٹیویٹیز کے علاوہ مسجد خطیبوں کے ذریعے کمیو نٹی کی آگاہی اور پرنٹ والیکٹرانک میڈیاکے ذریعے عوام کی آگاہی پر زور دیا گیا ۔





