مینگورہ،دفاع پاکستان ٹینس کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر
مینگورہ ( نما ئند سوات پوسٹ)مینگورہ ، دفاع پاکستان ٹینس کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر مینگور بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر کرنل نعیم نصیر اور کرنل علی یاسر نے انعامات تقسیم کئے ، پاک فوج کے اہتمام 5 ستمبر خواجہ آباد گراؤنڈ میں شروع ہونے والے دفاع پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گزشتہ روز گراسی گراؤنڈ میں مینگورہ پارٹنر اور مینگورہ کاؤنٹی کے درمیان کھیلا گیا ، جو مینگورہ کاؤنٹی نے جیت کر دفاع پاکستان ٹورنامنٹ اپنے نام کردیا ، اس موقع پر مینگورہ بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر نعیم نصر نے کہا کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتالیں ویران ہوتے ہیں ، کھیل کھود صحت کیلئے بھی اچھا ہوتا ہے ، انہوں نے کہا کہ یہاں کہ لوگوں نے اپنے جان کی قربانیاں دیکر آمن بحال کیا ہے جس کی بدولت آج یہاں پر امن طریقے سے کھیل کھود کے میدان آباد ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم اسی طرح کے مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس کا اہتمام کریں گے ،جس یہاں کے نوجوانوں کو حوصلہ ملے گا اور کھیل کھود کے یہ میدان ہمیشہ آباد رہیں گے ، اس موقع مینگورہ بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر نعیم نصر اور کرنل علی یاسر نے کھلاڑیوں میں شیلڈ اور نقد انعامات تقسیم کئے ۔