سوات ۔ ننگولئی میں نا معلو م افراد کی فا ئر نگ سے امن کمیٹی کا ممبرغلا م سعید جا ں بحق
سوات ، تحصیل کبل کے علا قہ ننگو لئی میں نا معلو م افراد کی فا ئر نگ سے امن کمیٹی کا اہم ممبر اور جنرل کونسلر غلا م سعید جا ں بحق ہو گیا ۔ امن کمیٹی کا 65سا لہ ممبر اور حا لیہ بلد یا تی انتخا با ت میں کونسلر منتخب ہو نے والے غلا م سعید ننگو لئی کے محلہ غو نڈ میں نما ز عشا ء کی ادا ئیگی کے بعد واپس گھر جا رہے تھے ۔کہ نا معلو م ملز ما ن نے اُن پر فا ئر نگ کی جس سے وہ شد ید زخمی ہو گئے ، اُن کو زخمی حا لت میں سید و شر یف ہسپتال پہنچا گیا جہا ں وہ زخمو ں کی تا ب نہ لا کر چل بسے ۔ واقع کے بعد سیکور ٹی فورسز اور پو لیس نے علا قے میں سر چ آ پر یشن شروع کر کے ملز ما ن کی تلا ش شروع کر دی ۔