-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

مینگورہ ، مظلوم خواتین کو مفت قانونی امدادفراہم کررہے ہیں ۔ تبسم عد نا ن 
مینگورہ(نما ئند ہ سوات پوسٹ)خواتین کے حقوق اوران کے مسائل کے حل کیلئے کام کرنے والی خوئندوجرگہ کی چیئرپرسن تبسم عدنان نے کہاہے کہ وہ مظلوم خواتین کی دادرسی اورانہیں انصاف دلانے کیلئے ہر فورم پر آوازاٹھارہی ہے اور اب تک اس معاشرہ اوراپنے رشتہ داروں کی ستائی ہوئی بہت سی خواتین کو انصاف دلانے میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ یہ سلسلہ بدستورجاری رکھیں گی تاہم کچھ عرصہ سے بعض عناصرخوئندوجرگہ کانام ذاتی مفادات کیلئے استعمال کررہے ہیں جنہیں وارننگ دیتے ہیں کہ اپنی روش بدلیں بصورت دیگران کیخلاف کارروائی کی جائے گی،سوات پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ اوربعدازاں خوئندوجرگہ کے دیگر عہدیداروں اورممبروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خوئندوجرگہ اپنی مددآپ کے تحت کام کررہاہے ہمیں کہیں سے بھی کوئی فنڈ نہیں مل رہاہے بلکہ مظلوم خواتین کو مفت قانونی امدادفراہم کررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ خوئندوجرگہ کوئی این جی اونہیں بلکہ ایک جرگہ ہے اوربیشترمسائل جرگہ ہی کے ذریعے حل کررہاہے،انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااپنے اعلان کے مطابق ہمارے جرگہ کووہ اختیارا ت فراہم کریں جو کہ ایک رائج شدہ جرگہ کے پاس ہوتے ہیں،انہوں نے کہاکہ کچھ عرصہ سے بعض عناصر خوئندوجرگہ کا نام ذاتی مفادات کیلئے استعمال کررہے ہیں اوریہ نام اپنی پروفائل پر بھی لگادیا ہے جس پر ہمیں سخت اعتراض ہے لہٰذہ ان عناصرکو وارننگ دیتے ہیں کہ وہ فوری طورپر پروفائل سے یہ نام ہٹائیں اورآئندہ کیلئے یہ نام استعمال کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی،انہوں نے اس موقع پر سوشل ویلفیئراوردیگرمتعلقہ حکام سے اس سلسلے میں ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail