مینگورہ ، فلاحی تنظیموں کے عہدیداروں اور مقامی نمائندوں کی مشترکہ ورکشاپ کا انعقاد
مینگورہ (نمائند ہ سوات پوسٹ) ایس آر ایس پی کے ڈی پی ایم مراد خان نے کہا ہے کہ سرکاری محکمے و فلاحی تنظیمیں اور مقامی نمائندوں کی عوامی مسائل کے حل کیلئے آپس میں رابطے ضروری ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس آر ایس پی کے زیر اہتمام پی پی اے ایف کے تعاون سے سرکاری محکموں کے افسران ، فلاحی تنظیموں کے عہدیداروں اور مقامی نمائندوں کی مشترکہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ورکشاپ سے ایس آر ایس پی کے پراجیکٹ آفیسر وا جد علی ، تحصیل نا ظم کبل حاجی رحمت علی ، سوشل ویلفیئر کے رعایت اللہ ، نادرا کے اے ڈی فواد احمد ، محکمہ زراعت کے ڈاکٹر روف ، ڈی ایس پی مینگورہ سرکل صدیق اکبر ، محکمہ تعلیم زنانہ سے فضیلت بی بی ، محکمہ تعلیم میل سے ذوالفقار ، ای پی ایس کے اسرار اور دیگر نے خطاب کیا اور آپس میں رابطوں اور مشترکہ طور پر مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا ، مقررین نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے سرکاری محکموں ، فلاحی تنظیموں اور مقامی نمائندوں پر مشتمل ورکشاپوں اور اجلاسوں کا انعقاد ضروری ہے ۔