-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

سوات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت4.5ریکارڈ کی گئی
کانجو ( نما ئند ہ سوات پوسٹ)سوات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، نماز فجر سے پہلے ہونے والے جھٹکوں کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت4.5ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی تیس کلو میٹر تھی اور مرکز پاک افغان ، تاجکستان بارڈر تھا۔

twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail