-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

بحرین، دوگروپوں میں تصادم ، زخمی بھی دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد2ہو گئی
سوات( بیورو رپورٹ)بحرین میں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں زخمی ہونے والا شخص بھی چل بسا، جاں بحق افراد کی تعداد 2ہو گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق بحرین کے علاقے رامیٹ میں افطاری سے چند منٹ پہلے شہاب الدین اور عطاء اللہ نامی شخص میں کسی بات پر تو تو میں میں ہوئی اور بات بڑھتے بڑھتے شدت اختیار کر گئی ، دونوں افراد کے حامیوں نے بھی میدان میں چلانگ لگا دی اور میدان جنگ کا سماء بندھ گیا، لاتوں ،گھوسوں کی بارش ہوئی تو ایک دوسرے پر فائرنگ بھی کی گئی جس میں شہاب الدین 4گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ عطاء اللہ نامی شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail