-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

سوات ، ظا لما نہ لو ڈ شیڈنگ کے خلا ف تحر یک انصاف کا احتجا جی مظا ہر ہ 
مینگورہ (نما ئندہ سوات پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف ملک بھرکی طرح سوات میں بھی سوات پریس کلب کے سامنے تحریک انصاف کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں پی ٹی آئی کے ایک ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم کے علاوہ کسی نے شرکت نہیں کی ۔ تحصیل کونسلر ز اور کارکنوں کی شرکت ، مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی ، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے فضل حکیم خان ، سعید خان ، اختر خان ایڈوکیٹ ، زاہد خان اور دیگر نے کہاکہ مرکزی حکومت سوات میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے ، ہم اس کے خلاف ہرفورم پر آواز اٹھائیں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، انہوں نے کہاکہ مرکز ہمیں بجلی کاپورا حق دے ، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کی جائیگی ، انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت خیبرپختونخوا کے ساتھ امتیازی سلوک کررہی ہے، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ، مظاہرے میں سوات کے پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی نے شرکت نہیں کی ، جس کی وجہ سے کارکنوں میں چہ منگوئیا ں جاری رہی ، کارکن شدت سے مشیروں اور وزراء کی انتظار کرتے رہے ۔

twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail