شانگلہ، خطباء نے مرکز کے ساتھ روزہ رکھنے اور عیدیں منانے کا اعلان کردیا
بشا م ( نما ئند ہ سوات پوسٹ)شانگلہ کے خطباء نے مرکز کے ساتھ روزہ رکھنے اور عیدیں منانے کا اعلان کردیا ۔بدھ کے روز ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری میں ضلع شانگلہ کے خطباء کا رمضان المبارک کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت ضلعی خطیب نصیر الدین نے کیا ۔اس موقع پر تحصیل خطیب پورن ،تحصیل خطیب الپوری سمیت کثیر تعداد میں شانگلہ کے علماء نے شرکت کی ۔اس موقع پر علماء اور خطباء نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ شانگلہ میں روزہ مرکز ی رویت ہلال کمیٹی کیساتھ رکھا جائیگا جبکہ عیدیں بھی مرکز کے ساتھ منائیں گے جبکہ صوبے کو بھی اعتماد میں لیں گے ۔اس موقع پر رویت ہلال کمیٹی سے مشاورت کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں خطباء اور علماء شامل ہیں جو مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے بات کرے گی اورشانگلہ کے فیصلہ کے بارے میں انہیں آگاہ کرے گی ۔






