مرکزی وصوبائی حکومتیں بجلی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔وا جد علی خان
مینگورہ ( نما ئند ہ سوات پوسٹ)مرکزی وصوبائی حکومتیں بجلی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں ناکام ہوچکے ہیں ، حکومت کے واضح پالیسی کے باوجود ملاکنڈ ڈویژن میں بجلی لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ ظلم ہے ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری وسابق صوبائی وزیر واجد علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مرکزی وصوبائی حکومتیں بجلی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں ناکام ہوچکے ہیں ، اور رمضان المبارک کے مقصدس ماہ بھی عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات نہ مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن ایسا علاقہ ہے جہان پر بلوں کی ادائیگی سو فیصد جبکہ بجلی چوری نہ ہونے کی برابر ہے اس کے باوجود ملاکنڈ ڈویژن میں لوڈشیڈنگ کہاں کا انصاف ہے کہ نہ 220کے وی ٹرانسفارمر کے منظور کے باوجود تاحال حکومت نے اس پر کام شروع نہیں کیا جس کے وجہ سے ڈویژن بھر میں بجلی کے لوڈشیڈنگ کے وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے مقامی ممبران اسمبلی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مقامی ممبران بھی عوام کے مسائل سے باخبر عاشیوں میں مصروف ہیں ۔






