-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

مٹہ، پٹرول کی قلت، نا روا لو ڈ شیڈ نگ ، مہنگا ئی نے ما ہ رمضا ن میں عوا م کو پر یشان حا ل کر دیا 
بہارعلی ( نما ئند ہ سوات پوسٹ) پٹرول کے قلت ،ناروا لوڈ شیڈنگ اور شدید مہنگائی نے ماہ رمضان میں مٹہ کے عوام کوپریشان حال کر دیا،پٹرول کے حصول کیلئے پٹرول پمپوں میں باریوں پر جھگڑے،دکاندا روں اور گاہکوں کا اشیاء خوردونوش کے نرخنا موں پر جھگڑے ،جگہ جگہ بجلی کے لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہروں میں مسافروں اور بیماروں کا احتجاج کر نے والوں سے جھگڑے ،حکومت اور مقامی انتظامیہ نے ماہ رمضان کو خو نخوار بنانے میں کو ئی کثر کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی تفصیلات کیمطابق پورے سوات بالخصوص تحصیل مٹہ میں پچھلے دو ہفتوں سے پٹرول کے قلت نے عوام کا جینا حرام کر دیا تحصیل مٹہ میں جگہ جگہ روزہ دارمسافر خالی بو تل ہاتھ میں لیکر پٹرول پمپوں کے پاس گھو متے نظر اتے ہیں کسی کے پاس بیمار ہو تے ہیں اور ہسپتال جلدی جا نا ہو تا ہیں تو کسی کو ڈیو ٹی کے جلدی یا کو ئی دوسری مجبوری مگر پٹرول نہ ہو نے کے وجہ سے گاڑی روڈ پر بند کھڑی ہوتی ہیں اگر پٹرول رات کو ابھی جائے تو مسافر باریاں لینے میں ایک دوسرے سے لڑ تے جھگڑتے ہیں جبکہ پٹرول پمپ مالکان علاقہ کے بااثر افراد یا اپنے قریبی لوگوں کو قطار میں کھڑے بغیر پٹرول دیتے ہیں تو لڑ نا جھگڑنا شروع ہو جا تا ہے اور پٹرول پمپ میں مو جود دو تین پو لیس اہلکار صورتحال کوکنٹرول کر نے سے قاصر نظر اتے ہیں اسی طرح بجلی کے نارواں لوڈ شیڈنگ نے مظلوم روزہ داروں کو رونے پر مجبور کر دیا بجلی تحصیل مٹہ میں نہ ہو نے کے برا بر ہیں ۔ جسکے وجہ سے عوام جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کرتے ہیں اور روڈ کو بند کر دیتے ہیں جس سے روڈ پر اتے جاتے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہو تا ہیں او راکثر مسافروں کے پا س بیمار ہو نے یا کسی دوسری مجبوری کے وجہ سے احتجاج کر نے والوں سے منت سماجت کر کے راستہ دینے کا مطالبہ کرتے ہے جس سے مظاہرین اور مسافروں میں لڑائی جھگڑا ہو جاتا ہیں ،اور انتظامیہ جھوٹے وعدے اور تسلیاں دینے کے باوجود بے بس نظر اتی ہیں ،اسی طرح حکو مت کے طرف سے شدید مہنگائی اور پھر مقامی دکانداروں کے اپنے راج نے روزہ داروں کو مقامی دکانداروں سے لڑ نے پر مجبور کر دیا جس پر مقامی دکاندار بھی فریاد کرتے ہیں کہ ہمیں اشیاء خوردنوش مہنگے ملتے ہیں اور پٹرول کے عدم دستیابی کہ وجہ سے کرا یوں میں بھی اضافہ ہوا ہیں جس کے وجہ سے اشیاء خوردنوش کو مہنگا بیجھنا پڑتا ہیں جبکہ انتظامیہ کا اس سلسلے میں بھی کو ئی کردار نظر نہیں ارہا،عوام نے حکو مت وقت علاقے سے نو منتخب ممبران ؛صو بائی وزاراء اور متعلقہ اداروں کے افسران بالا سے اپیل کی ہیں کہ تحصیل مٹہ کے نہتے عوام کے ساتھ ہر طرف سے جاری ظلم کے خاتمے میں کردار ادا کریں اوردیگر علا قوں کی طرح تحصیل مٹہ میں بھی پٹرول کے دستیابی کو یقینی بنا نے،بجلی لوڈ شیڈنگ کو معمول کے مطابق پر لانے اور اضافی مہنگائی کے خاتمے میں تہہ دل سے کردار ادا کریں۔۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail