مینگورہ ، ٹرانسفار مر دھما کے پھٹ گیا ، پور علا قہ بجلی سے محر وم
سوات(بیورورپورٹ)مینگورہ میں محلہ عثمان آباد میں ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹ گیا ،پورا علاقہ بجلی سے محروم ،واپڈا حکام نے ٹرانسفارمر نہ ہونے کی رٹ لگا کر معذوری ظاہر کردی ،شہریوں نے واپڈا آفس کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا اور شدید نعرے بازی کی ،مظاہرے میں علاقہ عمائدین عبدالوہا ب ،ذکریا خان ،محمد اسماعیل کے علاوہ تحصیل کونسلر عمر ربی اور یوسی بنڑ نمبر چار کے نومنتخب چیئرمین یحییٰ نے بھی شرکت کی مینگورہ شہر کے گنجان آباد محلہ عثمان آباد میں 200کے وی ٹرانسفارمر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے پورے علاقے کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اس سے قبل بھی یہ ٹرانسفارمر جل چکا ہے اور مسلسل مرمت کی وجہ سے لوڈبرداشت نہیں کرسکتا کئی بارعلاقے کے عوام نے چندہ کرکے مرمت کرایا تو دو بار ایم پی اے فضل حکیم نے مرمت کروایا تاہم ایک بار ٹرانسفارمر پھٹ کر ناکارہ ہوگیا ہے جس کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور جلوس کی شکل میں واپڈا آفس کے سامنے پہنچ گئے جہاں ایکسیئن واپڈا محمد جاوید سے انہوں نے ملاقات کی تاہم ایکسیئن واپڈا نے کہا کہ ان کے پاس کوئی ٹرانسفارمر نہیں ،جس پر شہریوں نے دوبارہ احتجاجی مظاہرہ کیا اور وفاقی اور صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ محلہ عثمان کے لئے منظور شدہ 100کے وی ٹرانسفارمر کے ساتھ ساتھ ناکارہ ہونے والے 200کے وی ٹرانسفارمر کی جگہ نیا ٹرانسفارمر فراہم کیا جائے ۔





