-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

سوات، یو نیورسٹی آ ف سوات میں سا ڑھے تین کر وڑ وپے کے خرد برد کا انکشا ف
سوات (بیورو رپورٹ)سوات یو نیو ر سٹی میں اراضی کے خریداری اور غیر قانونی طور پر بھرتی ہونے والے افراد کے تنخواہوں اور دیگر اخراجات کے مد میں ساڑھے تین کروڑ روپے کے خرد برد کا انکشاف،اینٹی کرپشن سیل سوات نے یو نیورسٹی زمدار افراد کے خلاف آڈیٹ رپورٹ تیار کرلی۔یو نیورسٹی کے لئے اراضی کے خریداری کے لئے قائم کمیٹی کے خلاف بھی انکوئری اور مزید تفتیش شروع۔انکوائری میں بڑے بڑے مگر مچھوں کے گر فتاری کا امکان۔تفصیلات کے مطابق سوات یو نیو ر سٹی میں اراضی کے خریداری اور غیر قانونی طور پر بھرتی ہونے والے افراد کے تنخواہوں اور دیگر اخراجات کے مد میں ساڑھے تین کروڑروپے کے خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔اینٹی کرپشن سیل سوات ذرائع کے مطابق چند ماہ قبل اینٹی کرپشن سیل سوات نے سوات یو نیو ر سٹی میں اراضی کے خریداری اور غیر قانونی طورپر بھر تیوں میں خرد برد کے الزامات پر سوات یو نیورسٹی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے یو نیورسٹی کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا اینٹی کرپشن زرائع کے مطابق اینٹی کرپشن سیل سوات نے یو نیورسٹی زمدار افراد کے خلاف آڈیٹ رپورٹ تیار کرکے مکمل کرلیا ہے۔جس کے تحت سوات یو نیورسٹی کے لئے خریدی گئی اراضی اور غیر قا نونی طور پر بھرتی ہونے والے ملازمین کے تنخواہوں کی مد میں ساڑھے تین کروڑ روپے کے خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔زرائع کے مطابق تین کروڑ روپے اراضی اور پچاس لاکھ کے قریب رقم تنخواہوں کی،ٹی اے ڈی اے،آفس اخراجات میں خرد برد کی گئی ہے یو نیورسٹی کے اراضی کے لئے قائم کی جانے والی کمیٹی کے خلاف بھی انکوائری شروع کی گئی ہے۔ زرائع کے مطابق بہت جلد سوات یو نیورسٹی کے اہم شخصیات کو گرفتار کرنے کا امکان ہے۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail