-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

مینگورہ ، آ ل سیکر ٹریز یونین کونسل سوات کا اپ گر یڈ یشن کی نو ٹیفکیشن جا ری ہو نے تک احتجا ج جا ری رکھنے کا فیصلہ 
مینگورہ (نما ئند ہ سوات پوسٹ)آل سیکرٹریز یونین کونسل سوات نے اپ گریڈیشن کی نوٹیفکیشن جاری ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کردیا، رمضان المبارک کے دوران مسئلہ حل نہ ہونے پر عیدالفطر کے بعد بنی گالا تک پیدل مارچ کااعلان ، تفصیلات کے مطابق آل سیکرٹریز یونین کونسل ضلع سوات کا اجلاس صدر کفایت شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا ، جس میں صوبائی قائدین کے فیصلے کے مطابق یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں کی اپ گریڈیشن کے نوٹیفکیشن جاری ہونے تک تالہ بند ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ گیا ، انہوں نے کہا کہ مطالبا کی منظوری تک صوبہ بھر کی طرح سوات میں بھی سیکرٹریوں کی ہڑتال جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران ہمارا مطالبہ تسلیم نہیں کیا تو عید الفطر کے فوراً بعد عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ اسلام آباد تک پیدل مارچ کریں گے ۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail