سوات، کبل نائب صدر خورشید خان کا کتے کے کا ٹنے سے جا ں بحق نو جو ان کے گھر والو ں سے تعزیت
کبل(تحصیل رپورٹر) گذشتہ روز اے این پی سوات کے نائب صدر خورشید خان نے یوسی توتانوبانڈئی کے علاقہ شریفے میں کتے کے کاٹنے سے جاں بحق نوجوان کے نماز جنازہ اور فاتحہ خوانی میں شر کت کی اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندان کے گھر پر حاضری دی اور دوست محمد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے غم میں برابر کے شریک رہنے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر انہوں نے ارباب اختیار سے متاثرہ غریب خاندان کے ساتھ فوری طور پر تعاون کا مطالبہ کیا۔






