-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

عید کا تیسرا دن، سوات کی حسین وادیاں سیاحوں سے بھر گئیں
سوات ( بیور ورپورٹ)سوات میں عید کے تیسرے روز بھی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، کثیر تعداد میں سیاحوں کی سوات آمد نے ٹریفک جام کردیا، گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی۔سیاحتی مقامات پر سیاحوں نے ڈھیرے ڈال دئے ہیں۔سوات میں عید الفطر شروع ہوتے ہی ملک کے طول و عرض سے سیاحوں نے سوات میں ڈھیرے ڈال دئے ہیں اور کثیر تعداد میں سیاحوں کی آمد نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں، پنجاب،سندھ،بلوچستان اور خیبر پختون خواہ کے دیگر اضلاع سے لوگ اپنی فیملی اور دستوں کے ساتھ سوات کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لئے عید کے پہلے دن ہی پہنچ گئے تھے جبکہ عید کے دوسرے اور آج تیسرے دن بھی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، لنڈاکے سے لیکر بریکوٹ، رحیم آباد ، فضاگٹ، بحرین،کالام اور دیگر مقامات پر لوگوں کی کثیر تعداد میں آمد نے ٹریفک جام کردیا اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق اس سال عید کے لئے ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد نے سوات کا رُخ کیا، مالم جبہ، کالام،بحرین،مدین،میاندم،مرغزار اور دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش قابل دید تھا، دریائے سوات کے کنارے بھی سیاح ٹھنڈے پانی سے خوب محظوظ ہوئے جبکہ منچھلوں اور نوجوانوں نے بھنگڑے بھی ڈالے۔

twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail