خوازہ خیلہ، تین بچے ندی میں ڈوب گئے، آٹھ سالہ بچی جاں بحق
مینگورہ ( نما ئند ہ سوات پوسٹ)تحصیل خوازہ خیلہ میں ندی عبور کرتے ہوئے تین بچے پانی میں گر کر ڈوب گئے،جن میں دو بچیوں کو بچا لیا گیا جبکہ ایک بچی تاحال لا پتہ ہے اور لاش کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں تین بچے ندی عبور کرتے ہوئے پانی میں گر کر ڈوب گئے، مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے دو بچیوں کو زندہ بچا لیا جبکہ ایک بچی آٹھ سالہ نادیہ دختر نظام الدین سکنہ بحرین تا حال لاپتہ ہے اور اس کی لاش کی تلاش جاری ہے۔






