-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

سوات میں بارش کا سلسلہ جاری، دریائے سوات کے بہاؤ میں اضافہ
سوات( بیورو رپورٹ)سوات میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ، دریائے سوات میں پانی کی سطح میں اضافہ جبکہ موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں گزشتہ تین دنوں سے وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث دریائے سوات کے پانی کے بہاؤ میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ دوسری جانب بارشوں کے باعث میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ بالائی علاقوں کالام، بحرین،مدین،میاندم اور دیگر علاقوں میں موسم سرد ہوگیا ہے۔ دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ کے بعد دفعہ144بھی نافذ کردیا گیا ہے اور مون سون بارشوں کے دوران ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔

twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail