-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

کبل فیڈر تھری پر مزید لوڈ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو بھر پور مزاحمت کرینگے ۔حمید خان 
کبل(تحصیل رپورٹر) کبل فیڈر تھری پر مزید لوڈ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو بھر پور مزاحمت کرینگے مذکورہ فیڈر پہلے ہی اوورلوڈ ہونے کی وجہ صارفین بجلی کے سہولت کو ترس رہے ہیں اہلیان فیڈر تھری کے لئے مزید مشکلات پیدا کرنے سے گریز کیا جائے ان خیالات کا اظہار یونین کونسل توتانوبانڈئی کے ضلعی کونسلر حمید خان،کسان کونسلر نواب خان ،عبد المنان ،ارشد علی اور دیگر نے نمائندہ وفد کے ہمراہ اے سی واپڈا سرکل سیدوشریف سوات اختر حسین اور ایکسئن جاوید سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چند عناصر گاؤں تغمہ ،نصرت ،شاہ بیکا اور مضافات کو کبل فیڈر ٹو سے ہٹا کر کبل فیڈر تھری پر ڈالنے کے لئے سرگرم عمل ہے جو کہ سراسر ظلم اور ناانصافی پر مبنی ہے کیونکہ کبل فیڈر تھری پہلے ہی اوورلوڈ ہونے کی وجہ سے صارفین کو 20گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے اگر مذکورہ فیڈر پر مزید بوجھ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو اہلیان علی گرامہ،ہزارہ،ملوچ ،دیولئی کالونی ٹاون شپ،توتانوبانڈئی،قلاگے،منجہ،ٹیغک،سربالا،شریفے،غاخی بانڈہ وغیرہ کے عوام سڑکوں پر نکل کر بھر پور احتجاج پر مجبور ہونگے اس موقع پر اے سی واپڈا اختر حسین اور ایکسئن جاوید نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ محکمہ کبل فیڈر تھری کے اوور لوڈنگ سے باخبر ہے لہذا مذکورہ فیڈر پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا انہوں نے کہا کہ محکمہ واپڈا صارفین کو لوڈشیڈنگ بارے درپیش مشکلات سے نجات دلانے کے لئے سرگرم عمل ہے اور اس سلسلے میں تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں البتہ عوام بھی محکمہ واپڈا کے ساتھ تعاون کریں اور غیر ضروری آلات کے استعمال اور بجلی کے ضیاع کو روکنے میں اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail