کبل، ہزارہ میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، متعدد مکانات منہدم
کبل(تحصیل رپورٹر) تحصیل کبل ہزارہ میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، متعدد مکانات منہدم،تین گاڑیاں ،لاکھوں کے ادویات، فرنیچر اور جانور وں سمیت دیگر قیمتی سامان پانی میں بہہ گئے،لاکھوں کا نقصان ہوا، انسان معجزانہ طور پر محفوط رہے ،منتخب بلدیاتی نمائندوں کا متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار،ضلعی و تحصیل انتظامیہ سے فوری امداد کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات ہونے والے بارش کے دوران توت بنڑئی ہزارہ کے مقام پر آسمانی بجلی گر گئی جو ہزارہ برساتی نالے میں سیلابی ریلے کی شکل اختیار کر گئی ریلے کی زد میں آکر سید رحیم کا گھر اور پورا سامان مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ امجد علی کی سوزوکی پک اپ،سید جہار اور ابراہیم کا گھر،سمیع اللہ کے ادویات کا گودام ،عالمگیر کا موٹر کار اور دیگر سامان،رحمت علی کا دواخانہ،سید کریم جان کی چاردیواری،سید جوہر کا بیل ،محمد حسین کی سوزوکی کیری سمیت توت بنڑئی سے لیکر ہزارہ خوڑ تک ندی کے کنارے واقع گھروں کے قیمتی سامان ،باغات اور کھیتوں کو شدید نقصان پہنچا پانی کے بہاؤ کے وقت مکین امدادی کاموں میں مصروف رہے اور لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کرتے گئے علی الصبح یوسی ہزارہ کے منتخب ضلعی کونسلر سید افضل شاہ،تحصیل کونسلر سردار علی خان،چئیرمین ویلیج کونسل ہزارہ عبد السلام ،جنرل کونسلر افضل خان،محمد اسماعیل اور دیگر نے متاثرہ جگہوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر افضل شاہ ،افضل خان اور دیگر نے ضلعی خصوصا تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا کر متاثرین کی فوری امداد اور بحالی کے لئے اقدامات کریں۔۔





