-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

مٹہ، کھیل صحت مند معاشرے کا ضامن ہیں،نوجوان دیگر سر گرمیوں کے ساتھ تعلیم پر بھی تو جہ دیں،ڈاکٹر خلیق احمد
بہار علی (نما ئند ہ سوات )درشخیلہ گراونڈ میں جاری پہلا سپین سر ڈاٹ کام ڈی پول (فٹبال ) نائٹ ٹور نمنٹ کے افتتاحی میچ کے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ویلیج کونسل درشخیلہ کے ناظم ڈاکٹر خلیق احمد نے کہا کہ کھیل کھود انسانی صحت مند جسم اور صحت مند معاشرے کا ضامن ہیں سپین سرڈاٹ کام اور انتظامیہ نے رات کو ڈی پول نائٹ ٹورنمٹ کا انعقاد کر کے علاقے کے نیک نامی میں ایک اچھا کردارادا کیا ہیں ،کیو نکہ گراونڈ میں سر گرمی ہو تی ہیں تو گاوں کے نو جوان اور دیگر علاقوں کے نوجوان غلط سر گرمیوں کے بجائے گراونڈ میں تفریح کیلئے اتے ہیں انہوں نے کہا کہ کھیل کھود کے ساتھ تعلیم بھی اس وقت کی اہم ضرورت ہیں لہذا نو جوانان کھیل کھوداور دیگر سر گر میوں کے ساتھ تعلیم پر بھی تو جہ دیں۔اس موقع پر ڈاکٹر خلیق احمد نے ٹورنمنٹ انتظامیہ کیلئے 6 ہزارروپے کا اعلان بھی کیا۔افتتاحی تقریب میں اے این پی کے دیرینہ کارکن سمیع اللہ ،مٹہ نادرا افس ڈائریکٹر شاھداحمد،حنیف ،نثار احمد،اور عظمت علی بھی ناظم صاحب کے ساتھ موجود تھے۔واضح رہیں کہ سپین سر ٹی وی کے جانب سے منعقدہ ٹورنمنٹ میں ابتک 16ٹیمیں حصہ لے چکے ہیں جبکہ مذید ٹیموں کو بھی داخلے دئے جا رہے ہیں،ٹورنمنٹ رات کو 10بجے شروع جبکہ 1بجے بند کیا جاتا ہیں۔۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail