مینگورہ ، عوا م کا بجلی لو ڈ شیڈنگ کے خلا ف زبر دست احتجا جی مظا ہر
مینگورہ(نما ئند ہ سوات پوسٹ)گل کدہ کے عوام کا بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ اورفیڈرکو دوسرے علاقے سے منسلک کرنے کیخلاف بلدیاتی نمائندوں کی قیادت میں زبردست احتجاجی مظاہرہ،جلسہ جلوس ،حکومت اورامیرمقام کیخلاف نعرہ بازی،فیڈرکو فوری طورپرمینگورہ سے منسلک اورلوڈشیڈنگ کوختم کرنے کا مطالبہ،بصورت دیگرراست اقدام اٹھانے پر مجبورہوجائیں گے،گذشتہ روز علاقہ گل کدہ کے عوام نے بجلی فیڈرکو الگ کرنے اور بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب پہنچ گئے جہاں پر مظاہرین سے خطاب اوربعدازاں پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نومنتخب ضلعی کونسلرراحت علی ،تحصیل کونسلرزاہدخان عرف بازخان ،گوہرزمان اوردیگرنے کہاکہ ان کے علاقے کیساتھ ناروااورامتیازی سلوک کیاجارہاہے ،انہوں نے کہاکہ گل کدہ کے فیڈرکو علاقہ کوکارئی سے منسلک کردیاگیا ہے جس پر حدسے زیادہ لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے اس کے علاوہ یہاں پر بجلی لائنیں اس قدربوسیدہ ہوچکی ہیں کہ معمولی ہواچلنے اوربارش کے وقت اس پر بجلی سپلائی بند ہوجاتی ہے ،اس علاقے میں بجلی کا مسئلہ سنگین سے سنگین ہورہاہے اوراس سلسلے میں باربار واپڈاحکام سمیت دیگر ذمہ داروں سے رابطے اورملاقاتیں کیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی،انہوں نے کہاکہ ہم جب بھی مسئلہ لے کر واپڈاجاتے ہیں تو وہاں پرموجود ن لیگ کے لوگ کہتے ہیں کہ امیرمقام کیساتھ شامل ہوجاؤ تو مسائل خودبخودحل ہوجائیں گے ،انہوں نے کہاکہ امیرمقام نے جگہ جگہ اپنے کارندے بٹھارکھے ہیں جومفادات کے حصول کیلئے ہر حربہ استعمال کررہے ہیں اورایک طرح سے انجینئرامیرمقام نے پورے سوات کے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے مگر ہم انہیں خبردارکرتے ہیں کہ بازآجائیں ورنہ پچھتائیں گے،انہوں نے کہاکہ ہمیں عوامی مفادعزیزہے ،عوامی مسائل اورمفادات پر کسی بھی صورت میں نہ خودسمجھوتہ کریں گے اورنہ ہی کسی ایسا کرنے دیں گے،انہوں نے چیف جسٹس ناصرالملک سے اپیل کی کہ وہ گل کدہ میں بجلی مسئلہ کا نوٹس لیں ، انہوں نے کہاکہ حکومت اورواپڈاحکام گل کدہ میں بجلی کا مسئلہ فوری طورپر حل کرنے کیلئے فیڈرکو مینگورہ سے منسلک کیا جائے جبکہ ساتھ ساتھ بجلی سے وابستہ دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی فوری اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر راست اقدام اٹھانے پر مجبورہوجائیں گے،اس موقع پر گل کدہ سے منتخب ہونے والے تمام کونسلراورعمائدین علاقہ کی کثیرتعدادبھی موجود تھی۔





