تاکوٹ گرڈ سٹیشن سے چکیسر انیوالا سپلائی لائن جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار
مینگورہ ( نما ئند ہ سوات پوسٹ)پاکستان مسلم لیگ نواز اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر و نومنتخب ناظم چکیسر نے کہاہے کہ پیسکوچیف خیبر پختونخواہ ،ایس ای واپڈا ایبٹ اباد ،ایکس ای این مانسہرہ اور ایس ڈی او بشام کی غفلت کیوجہ سے چکیسر کے تقریبا ایک لاکھ اباد ی بجلی سے محروم ہے ،تاکوٹ گرڈ سٹیشن سے چکیسر انیوالا سپلائی لائن جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار جبکہ بجلی کے پول خستہ حال ہے جسکی وجہ سے سپلائی لائن زمین پر پڑی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیسکوچیف اور دیگر تمام ذمہ داران سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد سپلائی لائن کی بحالی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے تاکہ چکیسر کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہوسکے۔






