تحصیل کبل کے سابق صدر مومن خان طویل عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا
مینگورہ( نما ئند ہ سوات پوسٹ) پاکستان تحریک انصاف تحصیل کبل کے سابق صدر مومن خان طویل عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا ء،ڈاکٹروں نے فوری اپریشن کا مشور ہ دیا ہے جس پر تقریبا 3لاکھ روپے خرچ ہونگے ،اس سلسلے میں سابق تحصیل صدر مومن خان نے پاکستان تحریک انصاف کے منتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سے بار بار رابطے کئے لیکن اج تک مومن کی کوئی مالی معاونت نہیں کی گئی جس پر مومن خان سخت نالا ں اور پریشان ہے انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کبھی صحت کا انصاف مناتی ہے تو کبھی جھوٹے دعوئے اور وعدے کرتے نظراتے ہیں جبکہ حقیقت میں یہ حال ہے کہ کسی بھی غریب اور نادار شخص کیلئے علاج معالجے کے سہولیات میسر نہیں انہوں نے کہاکہ میں پاکستان تحریک انصا ف کا بانی رکن ہوں اور 1996سے 2012تک مسلسل تحصیل صدر رہالیکن چونکہ میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں اور رکشہ ڈرائیور ہوں اس لئے پاکستان تحریک انصاف کے قیادت نے میرا حال تک نہ پوچھا اور نہ ہی علاج معالجے کیلئے کوئی معاونت کی انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں چئیرمین ڈیڈک و ایم پی اے فضل حکیم خان ،محیب اللہ خان اور مراد سعید کے علاوہ دیگر سے بار بار رابطے کئے لیکن سوائے جھوٹے ہاں کے علاوہ میری کوئی مدد نہیں کی جارہی انہوں نے کہاکہ انتخابی جلسوں اور ٹی وی ٹاک شوز میں بڑی بڑی باتیں کرنیوالے اور دیگر سیاسی جماعتوں پر بے جا تنقید کرنے والے اپنے عہدیداروں او ر کارکنان کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتے تو صحت سمیت دیگر شعبوں کے ساتھ کیا انصاف کریں گے۔






