-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

کالام کے علاقے اتروڑ میں فائرنگ،ایک شخص زخمی، مقدمہ درج
مینگورہ ( نما ئند ہ سوات پوسٹ)کالام کے علاقہ اتروڑ میں لڑائی کے دوران فائرنگ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ اتروڑ کے علاقہ گال میں سُر اور عبدالجلال کے درمیان موٹرسائیکل کے معمولی ٹکراؤ پر لڑائی ہوئی، اس دوران سُر نے طیش میں آکر عبدالجلال ولد محمد شعیب پر پستول سے فائر کھول دی، عبدالجلال کو ایک گولی لگی جس کو کالام سول اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد سیدو شرویف اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں پر اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ، پولیس نے ملزم سُر ولد تاج محمد کے خلاف دفعہ 324 کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے عملی کاروائی شروع کردی ہے۔

twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail