-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

مینگورہ ،جرائم کے خا تمہ میں پولیس اپنا بھر پور کرا داکریں۔ محمد سلیم مر وت
سوات (پریس ریلیز) ڈسٹرکٹ پولیس افیسرمحمد سلیم مروت کے آفس میں ضلعی سطح پر کرائمز میٹنگ ہوا ،میٹنگ میں ،ڈی ایس بی انچارج، ڈی ایس پی سٹی صدیق اکبر ،ڈی ایس پی سیدو شریف ظاہرشاہ خان ، ڈی ایس پی کبل حسن بادشاہ خان ،ڈی ایس پی مٹہ ظفر خان ، ڈی ایس پی مدین حبیب اللہ خان جبکہ ضلع بھر کے تمام تھا نوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی ،اس موقع پر ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت نے تما م افیسروں کو ہدا یت دی ،کہ جرائم کے خا تمہ میں پولیس اپنا بھر پور کرا داکرے ،منشیات فروشوں کیلئے سوات کے زمین تنگ کردی ہے ،جہاں بھی ہوں قانون کے شکنجے سے بچ نہیں جا ئینگے، عوام بھی پولیس کے ساتھ تعاؤن کرے ،عوام کے تعاؤن کے بغیر جرائم کا خاتمہ بھی مشکل ہے ،علاقہ میں دیر پا قیام امن کیلئے عوام بھی مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھئے اورفوری طور پر اطلاع بھی مقامی پولیس کو دے ،تاکہ علاقہ میں دیر پا قیام امن قائم ہو، انہوں نے کہا کہ پولیس بھی عوام کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کرے ،تو اسکے وجہ سے پولیس اور عوام کے درمیان جو رکاوٹیں ہوں وہ ختم ہوجائیگی،ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت نے بہتر کا رکردگی دیکھانے والے ایس ایچ اوز کیلئے انعامات کا بھی دینے کا اعلان کردیا۔

twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail