-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

دریائے سوات کے بہاؤ میں اضافہ،دفعہ144نافذ، پانی گھروں میں داخل، لوگوں کی نقل مکانی
مینگورہ( نما ئند ہ سوات پوسٹ)سوات میں شدید بارشوں کے باعث دریائے سوات کے بہاؤ میں اضافے کے بعد انتظامیہ نے دفعہ144نافذ کردیا، دریائے سوات کنارے جانے پر پابندی، کالام میں سیاحوں کو دریا کنارے جانے سے منع کردیا گیا، خطرات کے پیش نظر دریاء کنارے لگے ٹینٹ ہٹا دئے گئے، برساتی نالوں کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔سوات میں ہفتہ کی رات سے شروع ہونے والے موسلادھار بارش کے باعث دریائے سوات کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ دیگر ندی نالیاں بھی پبھر گئیں ہیں۔ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر انتظامیہ نے دفعہ 144نافذ کر کے لوگوں کے دریا کنارے جانے پر پابندی لگا دی گئی ہیں ، اسی طرح کالام میں بھی انتظامیہ نے سیاحوں کو دریاء کنارے جانے سے منع کردیا ہے جبکہ خطرات کے پیش نظر دریاء کنارے لگے ٹینٹ بھی ہٹا دئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دریائے سوات کے بہاؤ میں اضافے کے بعد دریا کنارے آباد لوگوں نے نقل مکانی تیز کردی ہے اور محفوظ ے پیش نظر ہائی الرٹ پہلے سے جاری کردیا گیا ہے جبکہ اسی حوالے سے کنٹرول روم کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے تاکہ کسی بھی خطرے کے پیش نظر بروقت امدادی کارروائی عمل میں لائی جا سکیں۔مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں برساتی نالوں کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت پانی کو گھروں سے نکال رہے ہیں، امانکوٹ، بنگلہ دیش اور دیگر علاقوں میں برساتی نالے بھی پبھر گئے ہیں جبکہ بازاروں میں نالوں کا پانی سڑکوں پر نکل آیا ہے۔مقامات کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب انتظامیہ نے بھی ممکنہ سیلاب کے خطرات

twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail