مٹہ، فرنٹئر فاونڈیشن سوات کے زیر اہتمام مٹہ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد
مٹہ ( نما ئندہ سوات پوسٹ) سوات کے معروف سماجی ادارے فرنٹئر فاونڈیشن سوات نے مٹہ میں ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا جسمیں مٹہ کے عوام ،مٹہ انتظامیہ کے اہلکاروں ،بازار یونین،اور صحافیوں نے دل کھول کر خون کے عطیات دئے ۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اصف علی خان نے سینئر صحافی غفور شیدا اور چیر مین مٹہ پریس کلب نوید اختر کے ہمراہ ببلڈ ڈونیشن کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر اے اے سی مٹہ اصف علی خان نے کہا کہ فرنٹئرفاونڈیشن کے کاوشیں کسے سے پو شیدہ نہیں اسی طرح مٹہ کے عوام بھی انسان دوست اورمخلص لوگ ہیں جنہوں نے دل کھول کر خون کے عطیات دئے جو کسی بھی ضرورت مند کے کام ائیگی اس موقع فرنٹئر فاونڈیشن کے اہلکاروں ڈاکٹر امجد اقبال،اعجاز عالم اور امان اللہ نے مٹہ عوام اور اے اے سی اصف علی خان کا بلڈ کیمپ کے دورہ کرنے پر شکریہ اداکیا۔۔






