مینگورہ،ہیڈ کوارٹر انوسٹی گیشن سوات میں ایک روزہ ماہوار ورکشاپ
شیر از خان (نما ئند ہ سوات پوسٹ )دفتر ہیڈ کوارٹر انوسٹی گیشن سوات میں ایک روزہ ماہوار ورکشاپ SSPانوسٹی گیشن گلزار علی خان کی سرکردگی میں منعقد ہوئی ورکشاپ میں انسپکٹر افسر زمان خان، انسپکٹر پیرسید خان، سب انسپکٹر تاجبر خان، ASIبحرالعلوم نے تفتیش کیلئے ضروری لوازمات اور جدید سائنسی تکنیکی تجربات سے شرکاء ورکشاپ کو آگاہ کیا۔SSPانوسٹی گیشن گلزارعلی خان نے تفتیشی افیسران کوہدایت کی کہ تفتیش کے دوران ٹھوس شواہد اکھٹا کرنے کی کوشش کیا گیا ہے۔ گواہان کے بیانات درست طور پر قلمبند کیا کریں اسیطرح موقع واردات قبضہ شدہ اشیاء کو درست طور پر پارسلوں میں بند کرکے تجزیہ کیلئے بروقت فرانزک سائنس لیبارٹری ارسال کیا کریں ۔ تفتیش میں کسی قسم کی کمزوری نہ کیا جائے ۔ بلکہ تمام تر میسر سہولیات کو بروئے کار لایا جائے۔ مزید وضاحت کی کہ اپنے سرکردگی میں ہیڈ کوارٹر کے سطح پر مقدمات کی نگرانی کیلئے باقاعدہ کمیٹی بنائی گئی ہے۔ جو مقدمات کی باقاعدہ چھان بین کر رہی ہے۔ اور اس کے مقصد نتائج بھی برآمد ہو رہے اور مقدمات میں ملوث ملزمان عدالتوں سے سزایاب ہو رہے ہیں۔آخر میں SSPانوسٹی گیشن گلزار علی خان نے اُن مقدمات کی تفتیشی آفیسران جنکی ملزمان عدالتوں سے سزایاب ہوکر اچھی کارکردگی کی نشاندہی پر تعریفی سرٹیفیکیٹ اور انعامات سے نوازے گئے۔





