کانجوفیڈر 2پر غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ کا سلسلہ بدستور جا ری ۔ عوامی نما ئند منظر عا م سے غا ئب
عبد اللہ شیر ین(ایڈ یٹرسوات پوسٹ ) سوات ، کانجوفیڈر2 پر بجلی کی نا روا لو ڈ شیڈ نگ کا سلسلہ 23گھنٹوں سے تجا وز کر گیا ، کا روبا ی زند گی مفلو ج ہو کر ر ہ گئی ،کئی افراد ذہنی مر ض میں مبتلا ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطا بق گز شتہ کئی دنو ں سے سوات تحصیل کبل کے علا قہ کانجو اور ملحقہ علا قوں میں غیر اعلا نیہ لو ڈ شید نگ کا سلسلہ بد ستور جا ری ہے ۔ جس کے وجہ سے کا روبا ری زندگی مفلو ج ہو کر رہ گئی ہے عوام کی دادرسی کیلئے کو ئی بھی نما ئندہ مو جودنہیں کہ وہ بجلی کی نا روا لو ڈ شیڈنگ کے خلا ف آ واز اٹھا سکے ۔ عوا می حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر بجلی وفا قی حکو مت کی ذمہ داری ہے تو ایم این اے مر اد سعید اور ایم پی اے محب اللہ خان ہما رے ساتھ احتجا جی دھرنے میں شر یک ہو جا ئے کیو نکہ وہ نا کا م ہو چکے ہے اور ہم مز ید یہ ظلم ستم برداشت نہیں کر سکتے کیو نکہ صرف کانجو فیڈر2میں 24گھنٹوں میں بجلی ایک گھنٹے کیلئے آتی ہے اور وہ بھی آنکھ مچلو لی کیلئے جس کے وجہ سے ہما رے گھروں ، مسا جدوں میں پا نی کی بوندتک نہیں اور ہما رے بچے دور دور سے پا نی لا نے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ بچوں اور بزرگو ں کے نیندیں حرام ہو گئی ہے ،اگر منتخب نما ئند ے ہما ری آواز اور ہما ری فر یاد اعلیٰ حکا م تک نہیں پہنچا سکتے توہمیں ان کی کو ئی ضرورت نہیں کہ ہم پہ حکو مت کر یں ۔عوامی حلقوں نے 3دن کی ڈیڈ لا ئن دی اگر بجلی کی نا روا لو ڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں ہو ا تو ہم مجبورا سڑکو ں پر نکل آ ئینگے اور تھوڑ پھوڑ کی ذمہ دار ی حکو مت پر ہو گی ،انہو ں نے مز ید کہا کہ بجلی کی اس ناروالو ڈ شیڈنگ کے وجہ سے ہم ذہنی مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔۔۔۔






