مینگورہ ، پو لیس اور عوام کے در میان دوریا ں کم کر نے کے حوالے سے سمینا ر کا انعقاد
سوات(بیور و رپورٹ)سوات سسٹینیبل سوسائٹی کے زیر اہتمام پولیس اور عوام کے درمیان دوریاں کم کرنے کے حوالے سے سمینار کا انعقاد، ایکٹنگ میپنگ ورکشاپ کے عنوان سے منعقد سیمنار میں سیاسی ، سماجی ،سول سوسائٹی،پولیس وکلا، صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی،سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدیق اکبر، ڈی ایس پی امجد خان،مجیب خان،نثار عالم خان،غلام فاروق، فضل ربی پختونیار،ایمل خٹک سمیت دیگر نے کہاجرائم میں کافی کمی ہوئی ہے، پولیس ڈیپارٹنمنٹ جان کی پروا ہ کئے بغیر لوگوں کی خدمت کررہے ہیں، لیکن اہلکاروں اور دیگر سازوسامان کی کمی ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس کا رویہ اسلئے سخت ہے کہ پولیس کو ارام کا وقت نہیں مل رہا ، وہ چوبیس گھنٹے ڈیوٹی کرتے ہیں، مجرب خان نے کہا کہ پولیس مہذب اور بااعتمادہوگی ، اگر پولیس نے اچھی طریقے سے کام شروع کردیا تو معاشرہ ٹھیک ہوجائیگا، انہوں نے کہا کہ پولیس اپنا رویہ عوام کیساتھ ٹھیک کرے تو مسائل حل ہو سکتے ہیں، اس موقع پر ایمل خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان اگر دوریاں کم ہونگی تو یہاں مسائل پیدا نہیں ہوگے، ایس ڈی ایس کے سیمنار کا بنیادی مقصد عوام اور پولیس کے درمیان اچھے رابطوں کو فروغ دینا ہے، انہوں نے کہا کہ جب ایک دوسرے پر اعتماد ہوگا تو مسائل اور جرائم خود بخود کم ہونگے، انہوں نے کہا کہ جو بھی حالات خراب ہوں گے تو اس کے ہم سب ذمہ دارہونگے کسی ایک فریق پر ذمہ داری ٹھیک نہیں ہے،اسلئے ہمیں اجتماعی طور پر سوچنا ہوگا،