-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

مینگورہ شہر سے جنرل بس سٹینڈ اور سبزی منڈی کی منتقلی کیلئے تیزری سے کام جاری ہے ۔ حضرت شاہ 
مینگورہ(نما ئندہ سوات پوسٹ) جنرل بس سٹینڈمینگورہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ،ا س سلسلے میں افواہیں بے بنیاد ہیں ، سال 2014-15 جنرل بس سٹینڈ کا ٹھیکہ 9 کروڑ 5 لاکھ پر نیلام ہوئی ، جبکہ 2015,16 کی نیلامی کیلئے اخبارات میں بار بار اشتہارات جاری کئے ہیں تاہم ابھی تک کسی ٹھیکہ دار / فرم نے رابطہ نہیں کیا اور نیلامی میں حصہ نہیں لیا ہے ، 2015-16 میں ڈیپارٹمنٹل ریکوری کے دوران جولائی کے مہینے میں 75 لاکھ 58 ہزار 270 روپے اور اگست کے 9 دن میں 24 لاکھ 71ہزار 930 روپے کی ریکوری ہوئی ہے جو کہ گزشتہ سال ٹھیکہ دار کے مقابلے میں زیادہ ہے ان خیالات کا اظہار سی ایم او مینگورہ خضر حیات شاہ نے جنرل بس سٹینڈ کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ بعض افراد جنرل بس سٹینڈ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے پھیلارہے ہیں جسکا حقیقت سے دور بھی کوئی واسطہ نہیں ، انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر سے جنرل بس سٹینڈ اور سبزی منڈی کی منتقلی کیلئے بھی تیزری سے کام جاری ہے اور صوبائی حکومت کے احکامات کا انتظار ہے ، انہوں نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کے ساتھ ساتھ دیگر ٹھیکوں کی آمدن ایم سی کے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی کاموں میں خرچ کی جاتی ہے جنرل بس سٹینڈ میں کرپشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آڈہ میں اہلکاروں کو رسیدیں دی جاتی ہیں جوکہ میونسپل کمیٹی کے شیڈول کے مطابق گاڑیوں سے فیس کی ریکوری کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں کرپشن کے تمام راستے بند کئے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی کے منفی پروپیگنڈوں میں نہ آتے ہوئے کسی بھی شکایت کی صورت میں براہ راست میونسپل کمیٹی مینگورہ سے رابطہ یقینی بنائیں ، انہوں نے کہا کہ ہم نے مینگورہ شہر سے غیر قانونی اڈوں کا خاتمہ کردیا ہے اور جلد ہی سبزی منڈی اور جنرل بس سٹینڈ کو بھی مینگورہ شہر سے باہر منتقل کردیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ 20,21,24,25 اور 26 اگست کو دوبارہ جنرل بس سٹینڈ مینگورہ کی نیلامی ہوگی جس کیلئے مشتہری کردی گئی ہے اور اسکے ذریعے ٹھیکداروں کو بھی مطلع کردیا گیا ہے ۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail