دیر ٹاؤن سمیت پورے ضلع میں واپڈا کے مظالم کا سلسلہ جاری
دیر بالا ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) دیر ٹاؤن سمیت پورے ضلع میں واپڈا کے مظالم کا سلسلہ جاری لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے سے تجاوز کر گیا ۔عوام نے احتجاج کی دھمکی دے دی ۔تفصیلات کے مطابق دیر ٹاؤن سمیت، براول ، شرینگل،داروڑہ ، بیبیوڑ ، جبر ، تارپتاراور پالام میں لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ۔ اور بجلی کبھی کبھار نظر آنی لگی ۔ طویل لوڈ شیڈنگ سے عورتوں اور بچوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں اور ہر وقت واپڈا کو بددُعائیاں دے رہے ہیں تو دوسری طرف بجلی نہ ہونے سے فرنیچر اور ٹیلرنگ سے وابستہ ہزاروں افراد کا کاروبار بُری طرح متاثر ہوا ہے ۔۔ ذرائع کے مطابق ضلع میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ جو مقررہے اُس سے بھی زیادہ چکیاتن گریڈ سے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہیں ۔ جس سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے سے تجاوز کر گیا ۔ عوامی حلقوں نے محکمہ واپڈا کے ذمہ دار حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔ اور دھمکی دی ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ایس طرح جاری رہا تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔