دیر با لا ، سیرئی تا بیبیوڑ روڈ عوام کیلئے عذاب بن گیا
دیر بالا ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سیرئی تا بیبیوڑ روڈ عوام کیلئے عذاب بن گیا ۔ ٹھیکدار کے مبینہ غفلت اور سست روی سے روڈ چھ مہینوں میں مکمل نہ ہوسکا۔ گردو غبار اور آلودگی سے سینے کے بیماریاں پھیلنے لگے۔NHA حکام اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق سیرئی تا بی بیوڑ روڈ جو تین کلومیٹر پر مشتمل ہے مرمتی کام تقریباً چھ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال مکمل نہیں کیا جا سکا ۔ اور ٹھیکدار نے سٹرک کو کھنڈارات میں تبدیل کر دیا ہے ۔ سڑک میں جگہ جگہ پتھر ڈال کر اُس پر مٹی ڈال رہا ہے ۔ جس سے ہر طرف گرد و غبار پھیل گئی ہے ۔ اور بی بیبیوڑ بازار اور گرد و نواح میں عوام کا سٹرک سے گزرنا کسی عذاب سے کم نہیں ۔ روڈ کی خستہ حالت سے جہاں گاڑی میں سوار عوام دھکے کھانے پر مجبور ہے ۔ وہاں گرد و غبار سے پیدل سفر کرنے والے افراد سینے اور سانس کے بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔ دوسری طرف این ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ کے حکام پر سب کچھ دیکھنے کے باوجود خواب خرگوش کی نیند سورہے ہیں اور اس حالت کے طرف کوئی بھی توجہ نہیں دے رہے عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر عنایت اللہ خان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کام مذکورہ جلد از جلد مکمل کر کے عوام کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے۔