کبل فیڈر 4 نے کام شروع کر دیا علا قے کے عوام میں خو شی کی لہر دو ڑ گئی
عبد السلا م (نما ئند ہ سوات پوسٹ)کبل فیڈر 4 نے کام شروع کر دیا علا قے کے عوام میں خو شی کی لہر دو ڑ گئی ، کانجو سے فیڈر 4 تھرو کر نے کیلئے مو قع پر پا کستا ن مسلم لیگ تحصیل کبل کے رہنما بھی مو جو د تھے ، وا پڈا SDO فتح الرحمن ، سلیم خان نے کا نجو سے لا ئن تھرو کیا گیا ،تفصیلا ت کے مطابقق گذشتہ روز فیڈر 4 کبل کو چالو کرنے کے مو قع پر کانجو میں ایک تقریب منعقد ہو ئی جس میں ضلعی کونسلر ہزا رہ سید افضل شاہ ، فیرو ز شاہ ایڈو کیٹ ، عبد الغفو ر خان ، عثمان غنی تحصیل کونسلر ، حنیف خان ، سر دار علی خان ، سلطا ن رو م ، واپڈا SDO فتح الرحمن ، سلیم خان ، لا ئن میں قائم خان اور دیگر نے شر کت کی واپڈاحکام نے اس دو ران کا نجو سے فیڈر 4 کبل تھرو کیا گیا جس پر لیگی رہنما ؤ ں نے ایک دو سرے کو مبا رکبا د پیش کی اور خصو صی دعا بھی کرا ئی گئی اس موقع پر سید افضل شاہ ، فیر و ز شاہ ایڈو کیٹ ، اور عبد الغفو ر خان نے کہا کہ احتجا ج اور مظا ہرے جمہو ریت کا حسن ہے اور ہر پار ٹی کو احتجاج کر نے کا حق حا صل ہے انہو ں نے انجینئر امیر مقام کا شکریہ ادا کیا کہ انہو ں نے کبل کے عوام کو فیڈر 4 کا تحفہ دیا انہو ں نے مزید کیا کہ تحصیل کبل کیلئے گریڈ سٹیشن اور وا پڈا سب ڈویژن کا دو سرا آ فس بھی جلد انشاء اللہ شرو ع کرینگے یا د رہے کہ فیڈر 4 چالو کر نے میں پا کستان مسلم لیگ تحصیل کبل کے صدر عبد الغفو ر خان اور تحصیل کو نسلر عثمان غنی نے دن را ت محنت کر کے اہم کر دار ادا کیا جس پر علا قے کے لو گ بے حد مشکو ر ہیں۔