کبل ، حاجی رحمت علی تحصیل نا ظم اور انجینئر حنیف خان نا ئب نا ظم منتخب
کانجو ( عبد اللہ شیر ین ) تحصیل کبل کے لئے جما عت اسلامی کے حا جی رحمت علی تحصیل نا ظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے انجینئر حنیف خان نا ئب نا ظم بلا مقا بلہ منتخب اسسٹنٹ کمشنر محمد نعیم خان تورو اورعرفان خان کے زیر نگرانی انتخا بی عمل بہ طریقہ احسن انجام پا یا تحصیل کبل کے کل اٹھارہ ممبران میں حا ضر 16ممبران نے انتخا بی عمل میں حصہ لیا تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز تحصیل میونسپل کمیٹی کے دفتر میں بلدیاتی تحصیل نا ظمین کے انتخا بی عمل کا آخری مر حلہ احسن طریقے سے اپنے اختتام کو پہنچ گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کبل محمد نعیم خان اور CMOعرفان خان کے مو جو دگی میں جما عت اسلامی کے حاجی رحمت علی نے تحصیل نا ظم جبکہ مسلم لیگ ن کے جانب سے انجینئر حنیف خان نے تحصیل نا ئب نا ظم کیلئے کا غذات جمع کی اس دوران دیگر پارٹیوں PTI، JUI،ANPکے جانب سے مذکورہ مقا بلے کے لئے کا غذا ت جمع نہیں کی گئی اور انتخا بی حال میں موجود 16ممبران نے حا جی رحمت علی بطور تحصیل نا ظم اور انجینئر حنیف خان نا ئب نا ظم کے حق میں فیصلہ کر کے ان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا انتخا بی عمل مکمل ہونے کے بعد ACکبل نے منتخب ہونے والے تحصیل نا ظم اور نا ئب نا ظم سے لو کل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت حلف لیا اور انہیں مبارک باد پیش کی اور کہا کہ منتخب نا ظمین اور ممبران علا قے کے تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کرینگے اور سب کو سا تھ لے کر چلے گے اور اپنے طرف سے علا قے تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن تعا ون کے یقین دہانی کرائی بعد از نو منتخب تحصیل نا ظم اور نا ئب نا ظم نے علا قے سے آئے ہوئے مختلف سیا سی جما عتوں کے مشران ،عہدا داروان اور کارکنا ن سے خطا ب کر تے ہوئے اس عظم کا اظہار کیا کہ و تحصیل کبل کو ایک رول ما ڈل تحصیل بنائی گے اس کے لئے تمام سیاسی جما عتوں کو سا تھ لے کر چلے گے اس سے قبل صبح10:00بجے سے جب انتخا بی عمل کے لئے میونسپل کمیٹی میں جمع ہوئے تو اس دوران سیا سی جما عتوں کے مشران جن میں سا بق ممبراسمبلی رحمت علی خان ، عبد الغفور ، خورشید خان ایڈوائزر مراد سعید ، حا فظ اسرار ، ابراہیم دیولئی ، نصراللہ خٹک ، انجینئر عمر فاروق ، سردار احمد ایڈوکیٹ ، عبید الرحمان کے علاوہ بڑی تعداد میں پا رٹیوں کے رہنما ؤں نے متفقہ طور پر PTIکے سا تھ تحصیل سطح پر مفاہمتی یا داشت پر دستخط کی جس کے تحت PTIمسلم لیگ ن اور جما عت اسلامی کے حق میں انتخابی عمل سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا کہ تحصیل کبل کے ممبران کو اعتما د میں لیا جائے گا اس مفاہمتی یاداشت پر مختلف پارٹیوں کے مشران فیروز شاہ ایڈوکیٹ ، عزیز الرحمان ، کلیم سعید ، انجینئر عمر فاروق خورشید خان ، محمد صالح ، حا جی رحمت علی ، انجینئر حنیف خان ، حا فظ اسرار ، سا بق MPAرحمت علی خان، ابراہیم دیولئی اور بہاو الدین ایڈوکیٹ نے دستخط کی اور منتخب نا ظمین کو مبارک با د پیش کی۔