مینگورہ ،غیر قانونی رکشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، در جنو ں رکشے سر کا ری مہما ن خانے میں بند
سوات (پریس ریلیز)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد سلیم مروت کے خصوصی ہدائت پر سوات بھر میں غیر قانونی رکشوں کیخلاف کریک ڈاؤن اپریشن میں ابتک درجنوں رکشوں کو سرکاری مہمان خانہ میں بند کر دیا گیا،جبکہ لوگوں نے اپریشن کے خوف سے 400سے ذائد رکشوں کو سکریپ کر دیا گیا،ٹریفک انچارج شکیل خان کے مطابق لاکھوں روپے کے جرمانہ بھی کر دی گئی اور اپریشن اس وقت تک جاری رہیگا جب تک سوات بھر سے غیر قانونی رکشوں کا خاتمہ نہ کی گئی ،سوات بھر میں غیر قانونی رکشوں کیخلاف اپریشن کیجوہ سے ٹریفک نظام میں کافی بہتری آئی جبکہ ٹریفک جام کا مسلہ بھی کا فی حدتک ختم ہوچکی ہے ،اپریشن میں کسی کے ساتھ کسی قسم کی رعائت نہیں ہوگی ،بلکہ اپریشن میں عوام کی مفاد بھی شامل ہے اور اس پر عوام بھی خوش ہونگے ،عوامی حلقوں نے بھی اپریشن کو بے حد سراہا اور مزید جاری رکھنے کا مطالبہ بھی ڈی پی او سوات سے کیا۔