-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

کو ز ہ بانڈی، صحا فی وقار احمد سوات کو ایو ارڈ سے نو از گیا 
کو زہ بانڈئی ( نما ئند ہ سوات پوسٹ)پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع سوات کے جانب سے صحافی وقار احمد سواتی کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ایوارڈ نوجوان صحافی وقا رسواتی کو جشن آزادی کے موقع پر قادرسائنس کالج کوزہ بانڈی میں تقریب کے دوران میں دیا گیا ۔وقار سواتی کا تعلیم کے حوالے سے صحافتی خدمات قابل تحسین ہے ۔پی ایس ایم ائے ضلع سوات کے جائنٹ سیکرٹری شمس الرحمن کا تقریب سے خطاب ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپرائیویٹ منجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع سوات اور قادر سائنس کالج کوزہ بانڈی میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کا اہتما م کیا گیا جس میں نوجوان صحافی وقار سواتی کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر پی ایس ایم اے ضلع سوات کے جائنٹ سیکرٹری اور ڈائریکٹر قادر سائنس کالج کوزہ بانڈی شمس الرحمن کے ہاتھوں صحافی وقار سواتی نے ایوارڈ اصول کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شمس الرحمن، صحافی وقار سواتی اور پرنسپل رضا شاہ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اج کا دن خوشی اور آزادی کا دن ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک عظیم نعمت آزادی عطا کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وقار سواتی کا تعلیم کے حوالے سے صحافتی خدمات قابل تحسین ہے اور اس حوالے سے ان کو یہ ایوارڈ دیا جارہا ہے ۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail