مینگورہ ،سوات کے خواتین کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھا ئی ہے۔ عا ئشہ سید
سوات (بیورو رپورٹ)ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے خونہ چم میں شمع ووکیشنل سنٹر کے افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیاکے نمائیندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاں کہ سوات کے عوام کیساتھ ظلم ہو رہا ہے ،سوات کے خواتین کے حقوق کیلئے ہر فورم پر اواز اٹھا ئی ہے ،سوات میں ووکیشنل سنٹر وں کے قیام سے یہاں کے بیوہ اور یتیم خواتین کو روزگار ملنے کا زریعہ بن جاتا ہے ،پورے ملک میں واحد سوات ہے جسکی خواتین کو حکومت وقت نے نظر انداز کی ہے ،میں نے کئی بار وفاق وزیر تجارت سے بات کی کہ بیرونی ممالک کو سوات کی دستکاری کی چیزیں بھی بیجھ دیا جائے جس سے خواتین انکی وسیلہ مل جائے لیکن انہوں نے جواب تا حال نہیں دی ،سوات کو نظر انداز کر نا حکومت کا کارنامہ ہے ،میں جس وقت تک ایم این اے ہوں اس وقت تک خواتین کے حقوق کا اواز بھی ایوان میں اٹھا ؤنگا ،میں سواتی عوام کی ایم این اے نہیں انکی خادمہ ہوں ،سوات کے عوام کیساتھ سو تیلی ماں جیسا سلوک میں نے کبھی بھی برداشت نہیں کی ہے ،انہوں نے کہاں کہ سوات کے دریاء سے 50ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوجاتی ہے اور ملک کو 16000میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہوتی ہے ،کتنی فرق ہے ،لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کے نام سوات اور ملک بھر کے عوام کو خوار کر رہے ہیں ،اس موقع پر جماعت اسلامی سوات کے سابق ایم این اے جمیلہ ،ضلعی کونسلر سماجی ورکر نسیم اختبھی موجود تھے ۔