کانجو پو لیس با رودی گا ڑی کا ڈراپ سین ہو گیا ۔ ایس ایچ او معطل
عبد اللہ شیر ین (ایڈ یٹر سوات پوسٹ)کانجو پو لیس با رودی گا ڑی کا ڈراپ سین ہو گیا ، ایس ایچ اوسمیت 3اہلکار ملوث، ایس ایچ او معطل جبکہ دیگر 3اہلکا روں کو حراست میں لے کر ان کے خلا ف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ تفصیلا ت کے مطابق گز شتہ روز کانجو پو لیس کے جا نب سے رچا ئی گئی ڈرامہ میں ایس ایچ اومحمد سراج اور تین اہلکا ر عار ف ، حمید اللہ اور گل شا ہ ملو ث نکلے جس پر ڈپی او سوات نے انکو ائر ی ٹیم مقرر کر کے رپورٹ طلب کر لی ۔یا د رہے کہ گز شتہ روز کانجو پو لیس نے با رودی گاڑی کا ڈرامہ رچا یا تھا جس میں بے گنا ہ ڈرائیو ر کو پھنسا یا تھا جس پر ڈی پی او نے بر وقت ایکشن لیتے ہو ئے ڈرائیو ر کی جان بخشی کرا ئی اور ملو ث اہلکاروں کے خلا ف کا روائی کی احکا ما ت جا ری کر دئیے۔