کانجو ، باپردوہ خواہ تین کوسٹرکوں پرلاناایک سازش ہے۔ عصمت اللہ
عبد اللہ شیر ین( ایڈ یٹر سوات پوسٹ)لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہ اور مرعات کی بندش،باپردوہ خواہ تین کوسٹرکوں پرلاناایک سازش ،امن وامان کامسئلہ پیداکرنے والوں کاتعین نہ ہونا حکومتی ذمہ داروں کے ماتھے پر تلک اور مذکورہ اہلکاروں کی ملازمتوں کو مستقل کرنے میں ناکامی عدالت کی حکم عدولی ہے۔ان خیالات کا اظہارپیرامیڈ یکل اسو سی ایشن سوات کے سابق صدرعصمت اللہ کے زیرصدارت کا بینہ کے اجلاس میں متفقہطورپر کیا گیا۔اجلاس نے قرار پایاکہ ایک طرف حکو مت کے طرف سے بین الاقوام کو پولیو کے خا تمہ کے یقین دہا نی ، حفا ظتی ٹیکو ں کے پر وگرام کو مذید مو ثر بنا نے کے دعوں ،ملیریا اور ڈینگی کو قابوکرکے وبائی شکل اختیارکرنے سے روکنے کیبلند وبا نگ دعوے اوردوسری طرف صحت کے مذکورہ بنیاد خدمات کی فراہمی میں ہراول کا کردار اداکرنے والی طبقہ کو ذلیل خوار کرنے کو ایک گہری سازش قراردیاگیا اور اس امیر بر انتہائی افسوس کا اظہارکیا گیاکہ سوات جیسے بر سوں سے مصیبت ذدہ علاقے میں باپر دہ خواتین کو سٹرکوں پرآنے پر مجبور کرنابمشکل تمام قا ئم ہونے والے امن کو ایک بارپھر سبوتار کرنے کامترادف قراردیااور پر زور مطالبہ کیا کہ ان کے جا ئیزمطالبات فوری طورپر حل کئے جائیں اور اس وقت کا انتظارنہ کیا جائے کہ قوم اپنی بیٹیوں کے ساتھ یک جہیتی کا مظا ہر ہ کر تے ہو ئے امراء کے درو دیوار ہلا نے نکل جا ئیں۔