کوزہ بانڈی ،وطن کے تعمیر وترقی کیلئے طالبات اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔محب اللہ خان
کو زہ با نڈی ( وقار احمد سواتی )مشیر وزیر اعلیٰ محب اللہ خان نے کہا ہے کہ خواتین کی تعلیم کے فروغ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت کا مشن ہے ،وطن کے تعمیر وترقی کیلئے طالبات اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔اللہ تعالیٰ کے رحم وکرم سے کوزہ بانڈی میں طالبات کا مسئلہ حل ہوگیا ہے اور اب علاقے کے طالبات اپنے ہی علاقے میں میٹرک تک تعلیم با آسانی حاصل کرسکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز کوزہ بانڈی میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکو ل کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں سعید خان ،ضلعی کونسلر کوزہ بانڈی اکبر حسین ،محمد آیاز استاد صاحب ، ظفر اللہ خان ، ڈاکٹر علی رحمان اور عزیر الرحمن نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں علاقے کے سینکڑوں لوگوں کے علاوہ سکول کے سٹاف اور بچیاں موجود تھے جبکہ سکول کے ہونہال طالبات نے نعت اور ملی نغمے بھی پیش کی ۔مشیر وزیر اعلیٰ محب اللہ خان نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت تعلیم اور خصوصا خواتین کے تعلیم کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں اور جلد ہی کوزہ بانڈی کے یہ ہائی سکو ل کو سیکنڈری کا درجہ دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ سکول کے قیام میں کوزہ بانڈی کے لوگوں اور خصوصا اکبر حسین ، محمد آیاز استاد اور ڈاکٹر علی رحمان نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ۔آخر میں انہوں نے کہا کہ میڈیا کی ذریعے سے ہر مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے کیونکہ میڈیا اور ابلاغ عامہ کے وجہ عوام کے مسائل ممبران تک پہنچ سکتے ہیں ۔تقریب کے آخر میں مشیر وزیر اعلیٰ اور دیگر نے دعا بھی کی۔