کانجو میں پو لیس کا جعلی با رود کیس ، پو لیس اہلکا روں کے خلاف تفتیش سست روی کا شکار
سوات ( بیور و رپورٹ)سوات، سوات کے علاقے کانجو میں پو لیس جعلی با رود کیس میں 3 پو لیس اہلکاروں کے خلاف تفتیش سست روی کا شکا ر، جعلی کیس میں مبینہ طور پر ملوث معطل ایس ایچ او کے خلا ف کا روائی کی بجا ئے ان کی مد عیت میں ہی مقدمہ در ج کر لیا گیا ہے ، پو لیس اہلکاروں کے خلاف انسداد دہشت گر دی کے دفعہ مٹا کر صرف پا نچ ایکسپلو زیو کے تحت مقد مہ در ج کیا گیا ہے ، بیس اگست کو کانجو میں پو لیس اہلکاروں حمید اللہ، عارف اللہ اور گل شا ہ نے مبینہ طور پر ٹیکسی ڈرائیور مشتاق سکنہ خو ازخیلہ کی کار میں با رود ی مواد ، اسلحہ اور چرس رکھ کر گرفتار کر وایا تھا اور اس کے خلاف انسداد دہشتگر دی کے دفعے کے تحت مقدمہ در ج کر لیا گیا تھا لیکن ڈی پی او سوات دیگر پو لیس حکا م کی تفتیش پر یہ ڈرامہ نکلا تو ڈرائیور کو رہا کر وا دیا گیا اور تین پو لیس اہلکا روں حمید اللہ ، عارف اور گل شا ہ کو گر فتار کر کے ان کے خلاف مقد مہ در ج کر لیا گیا لیکن اس کیس میں مبینہ طور پر ملو ث ایس ایچ او کانجو سراج خان کے خلاف کا روائی کی بجا ئے اور مقد مہ ڈرائیور کی مد عیت میں درج کر وانے کے برعکس ایس ایچ او ہی کی مد عیت میں مقد مہ در ج کر وا لیا گیا ہے اور اب تفتیش بھی سست روی کا شکا رہے ، جبکہ ایس ایچ او سراج کو معطل کر نے بعد تا حا ل ان کے خلاف کو ئی کا روائی عمل میں نہیں لا ئی گئی ہے اور حمید اللہ کے گرد گھیر تنگ کر دیا گیا ہے ۔