-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

سوات سمر فیسٹول کا جمعرات سے آغاز، سیاحوں کو شرکت کی دعوت
سوات ( بیور ورپورٹ)سوات میں چار روزہ کالام سمر فیسٹول جمعرات سے شرو ع ہوگا جواتوار تک جاری رہیگا ،فیسٹول میں ،موجود ہ اور سابقہ قومی کرکٹ ٹیم کے مابین ٹی ٹونٹی میچ ،عالمی شہرت یافتہ کار ریسر سلطان گولڈن کا جمپ مظاہرہ،پولو میچ ،مہوڈنڈ میں ٹینٹ ویلج اور کشتی رانی کا قیام ،آتش بازی ،میوزیکل شو اور نغمے اور آرمی بینڈ جیسے ایونٹ ہونگے ،آرمی چیف ،کور کمانڈر ،گورنر ،وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کی شرکت امکان ،تفصیلات کے مطابق سوات میں کے پی کے ٹورزم ڈیپارٹمنٹ اور پاک آرمی کے زیر اہتمام چا ر روزہ کالام سمر فیسٹول جمعرات کے روز سے کالام میں شروع ہوگا ،فیسٹول تین سے چھ ستمبر تک جاری رہیگا زرائع کے مطابق فیسٹول میں پول ،اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میچزہونگے جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اورسابقہ کھلاڑیوں کے شرکت کا بھی امکان ہے اس کے علاوہ مہوڈنڈ جیل میں ٹینٹ ویلیج قائم کی جائیگی اور کشتی رانی کا بھی مظاہرہ کیا جائیگا اور عالمی کا ر ریسر سلطان گولڈن فیسٹول میں ہائی جمپ کا مظاہر ہ کرے گا اور اُس کے مطابق وہ عالمی ریکارڈ کے حصول کی کوشش کرے گا ،آتش بازی ،میوزیکل شو ،آرمی کا بینڈاور بچے ملی نغمے پیش کرینگے زرائع کے مطابق فیسٹول میں دیگر مہما نوں کے علاوہ آرمی چیف ،کورکمانڈ ر،گورنراور وزیر اعلی خیبر پختونخوا ہ کے شرکت بھی متو قع ہے ۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail