مخالف فریق شیرعالم خان نے میرے بھانجے شاہ ذواللہ پرحملوں کے جھوٹے الزمات لگا ئیں۔عقیل روان
مینگورہ(نما ئند ہ سوات پوسٹ) علاقہ کانجو کے رہائشی عقیل روان،اعظم خان ،وزیر،ڈاکٹر اعظیم خان دلیل خان اوراصغر خان نے کہاہے کہ ان کے مخالف فریق شیرعالم خان نے میرے بھانجے شاہ ذواللہ پرحملوں کے جھوٹے الزمات لگاکر ان کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر کٹوائی جو کہ گذشتہ تیئس دنوں سے جیل میں ہے،مخالف فریق کیساتھ کئی بارصلح اور راضی نامے کی کوشش کی گئی مگر وہ آمادہ نہیں ہورہا،ظلم بھی ہمارے ساتھ ہوا اور بندہ بھی ہمارا جیل میں پڑا ہے،سوات پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کچھ عرصہ بیشتر شاہ ذواللہ گھر کے قریب کوارٹرتعمیر کررہاتھا کہ مخالف فریق نے آکر اس سے سامان چھین لیا تاہم شاہ ذواللہ خاموشی سے گھر چلا گیا جس کے بعد مخالف مختلف حیلوں بہانوں سے انہیں تنگ کرتے رہیں جبکہ کئی بار حملے بھی کئے ،انہوں نے کہاکہ شاہ ذواللہ گھر کے علاوہ گھر میں کوئی مردموجود نہیں اور وہ بھی جیل میں ہے ،ہم نے مخالفین کیخلاف بارہ اگست کو کانجو پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کراناچاہی تو وہاں پر رپورٹ درج کرانے سے معذرت کی گئی جس کے بعدڈی پی او کو انکوائری کیلئے درخواست دی گئی جس پر کارروائی کرتے ہوئے مجسٹریٹ کے سامنے گواہوں کے بیانات کے بعد مخالف فریق کے رشتہ داروں کو جیل بھیجوا دیا گیا جس پراب مخالفین کبھی پولیس پر رشوت اور سفارش کا الزام لگانے لگے اورکبھی خودکو غریب اورہمیں بااثرظاہرکرکے ہمدریاں حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ پولیس اس کیس میں بالکل غیر جانبدارہے اورہم چاہتے ہیں کہ جو بھی قصوروارہواسے ضرور سزاملے۔