-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

مینگورہ ،لیبر کالونی کے منتخب کونسلروں کا اجلاس 
مینگورہ (نما ئند ہ سوات پوسٹ)ویلج کونسل پانڑ خواجہ آباد ، شریف آباد ، لیبر کالونی کے منتخب کونسلروں کا اجلاس نیبر ہوڈ چیئرمین اقبال رحمان کی صدارت میں ہوا جس میں وائس چیئرمین سمیت تمام منتخب کونسلروں اور سینئر کونسلر عبدالوہاب نے شرکت کی ، شرکاء نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ انہیں منتخب ہوئے تین ماہ ہوگئے مگر ابھی تک یونین کونسل کی روڈ کی تعمیرکااہم مسئلہ حل نہ ہوسکا،شرکاء نے کہاکہ لاکھوں لوگ روزانہ اس روڈ کو استعمال کررہے ہیں جنہیں روڈکی بدحالی کے سبب سخت مشکلات کا سامناہے مگرمقام افسوس ہے کہ حکومت تین سال سے اس مسئلے کو مسلسل نظراندازکررہی ہے ،انہوں نے کہاکہ عوام کی منتخب کونسلروں سے کافی امیدیں وابستہ ہیں جو اب دم توڑنے لگی ہیں، ایک کلو میٹر روڈ کیلئے عوام اور منتخب کونسلر اپیلیں کررہے ہیں لیکن حکومت کی خاموشتماشائی کا کرداراداکررہی ہے ، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جلد اس روڈ کی تعمیر کیلئے جلدجھولی پھیلا ؤ مہم شروع کی جائے گی جس کیلئے عنقریب تاریخ کا اعلان کیا جائے گا اور ساتھ ساتھ احتجاجی تحریک کیلئے بھی لائحہ عمل تیارکریں گے، منتخب ممبران نے مرکزی و صوبائی حکومت، ضلعی ناظم تحصیل ناظم اور دیگراعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ مذکورہ روڈکی تعمیر میں خصوسی دلچسپی لے کر عوامی مشکلات کے خاتمہ میں کردارادکریں ،شرکاء نے کہاکہ اس سلسلے میں آج سابقہ نائب ناظم گل کدہ اور سوات پریس کلب کے چیئرمین رشید اقبال کی قیادت میں جرگہ کی شکل میں تحصیل ناظم اکرام خان سے ملاقات بھی کریں گے ۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail