-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

سلطان گو لڈن نے 37میٹر ریورس جمپ لگا کر ورلڈ ریکارڈ اپنے نا م کر لیا 
سوات ( بیورو رپورٹ)کالام ٹورسٹ اینڈ ٹریڈ فیسٹیول کے رنگارنگ تقریبات چوتھے روز بھی جاری رہی، مہمان خصوصی پرویز خٹک نے یوم دفاع کے موقع پر یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے، پاک فوج نے ان کو بگھی میں سوار کرکے گراونڈ کا چکر لگایا۔عالمی ریکارڈ یافتہ سلطان گولڈن نے37 میٹر ریسور چمپ لگا ورلڈ ریکارڈ بنایا اور فیسٹیول کے تقریب کو چار چاند لگا کر سیاحوں سے خوب داد وصول کی۔اور عالمی ایوارڈ کو شہداء پاک فوج کے نام کردیا،فیسٹیول میں چاروں صوبوں کی ثقافت اجاگر کرنے کیلئے موسیقی اور رقص کا مظاہرہ کیا گیا، ایس ایس جی کمانڈوز نے اپنے ٹریننگ کا عملی مظاہرہ کرکے سیاحوں کو حیرت زدہ کردیا۔سیاحوں نے میلہ نہ مٹنے والی یاد گار قرار دیدی۔ یو م دفا ع کے موقع پر پا ک فو ج نے فیسٹیو ل میں اسلحہ کی نما ئش کا بھی اہتمام کیا ، جس کو سیا حو ں سکول کے بچوں نے بے حد سرا ہا ، سیا حو ں کا کہنا ہے کہ حکو مت فیسٹیو ل کو ہر سال یو ں ہی منعقد کر یں تا کہ اس وادی کی دلکشی کو دیکھنے سیا ح آ ئے ۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail