-

_

آخری ٹارگٹ کلر، سہولت کار اور مالی معاون کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سندھ رینجرز photo WorldMap-A_non-Frame-50x50-animated36steps_zpsbed8bf0a.gif

سینا ہسپتال کو بدنام کرنے کی ایک گہری اورگھناؤنی سازش رچا ئی جا رہی ہیں۔ زاہد خان
مینگورہ(نما ئند ہ سوات پوسٹ)سیناہسپتال کے ایم ڈی محمدشعیب نے بعض نامعلوم افرادکی طرف سے اپنے ادارے پرلگائے گئے الزامات کی سختی سے تردیدکرتے ہوئے اسے سینا ہسپتال کو بدنام کرنے کی ایک گہری اورگھناؤنی سازش قراردی ہے،سوات پریس کلب میں ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر زاہدخان اوردیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیناہسپتال پندرہ سالوں سے دکھی انسانیت کی خدمت کررہاہے او راس عرصہ میں کسی نے بھی ہسپتال کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں کی مگرہماری بڑھتی ہوئی شہرت سے خائف اوربوکھلاہٹ کا شکارہوکر بعض نامعلوم عناصر ہماری بدنامی کیلئے پمفلٹ تقسیم کررہے ہیں جس میں ہمارے ادارے کے اوپربے بنیادالزامات عائد کئے گئے ہیں جس میں کوئی حقیقت نہیں ،انہوں نے کہاکہ سیناہسپتال تمام تر جدیدمشنریوں اورسہولیات سے آراستہ وپیراستہ ہے جہاں پر ماہر ڈاکٹر لوگوں کی خدمت میں مگن رہتے ہیں مگربعض عناصر دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف اس ادارے کو بدنام کرنے پر تلے ہوئے ہیں جس کے خلاف ہم نے سیدوشریف پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرانے سمیت دیگر اعلیٰ حکام کو درخواستیں دی ہیں ،انہوں نے کہاکہ مذکورہ عناصرسن لیں ہم ان کے اوچھے ہتھکنڈوں سے خوف زدہ ہونے والے نہیں بلکہ ہم اسی جذبہ اورولولہ کے ساتھ لوگوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے،انہوں نے حکومت،پولیس اوردیگر ذمہ حکام سے اپیل کی کہ وہ سینا ہسپتال کو بدنام کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرکے انہیں عبرتناک سزائیں دلائیں،اس موقع پر حبیب اللہ ایڈووکیٹ،طاہر حسین،زبیراوردیگر بھی موجود تھے۔
twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail