جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر فضل واحد خان کی وفات پر تعزیت کے لئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے
مینگورہ ( نما ئند ہ سوات پوسٹ)سوات کے سینئر صحافی فضل خالق خان کے بھائی اور جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر فضل واحد خان کی وفات پر تعزیت کے لئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے ،گزشتہ روز جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری شبیر احمد خان نے مرحوم کی رہائش گاہ پر آکر ان کے خاندان سے دلی تعزیت اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے پروفیسر صاحب کے درجات کی بلندی کے لئے دُعا کی ، اختتامی دُعا
میں شبیر احمد خان نے مرحوم کی دینی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ روس کے خلاف افغانستان اور ہندوستان کے خلاف کشمیر میں پروفیسر صاحب کی جہادی خدمات لازوال ہیں اور اب اس حوالے سے ان کی کمی کو مدتوں پورا نہیں کیا جاسکے گا۔ تعزیتی ریفرنس کے موقع پر جماعت اسلامی سوات کے رہنما حافظ اسرار احمد ، اختر علی خان،ریاض خان ، پائندہ محمد ،نعیم الدین خان ایڈووکیٹ اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود رہے۔