سوات، بلدیاتی الیکشن کے 3 ماہ گزار جانے کے باوجود عوامی نمائندوں کو اب تک چارج شیٹ نہیں ملی
بہار علی ( نما ئند ہ سوات پوسٹ)تفصیلات کے مطابق 30 مئی 2015 کو ہونی والے بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے جس میں عوام نے اپنی رائے استعمال کرکے اپنی لئے ممبران منتخب کی تھے جس میں ضلعی کونسل ، تحصیل کونسل، ویلج کونسل کے سطح پر عوامی نمائندے منتخب ہوئے ۔ لوکل کورنمنٹ سسٹم کے تحت ویلج کونسل کے ناظمین کے لئے دفاتر دینے اور ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز کے فراہمی شامل تھی تاکہ عوام کے مسئلہ جلد ختم ہوسکی مگر تاحال کسی بھی ممبر کو چارج شیٹ اور آفس نہیں ملی اس حوالے سے ممبران اور عوام حیران وپریشان نظر آرہی ہیں اور بلدیاتی الیکشن صرف باتوں تک محدود رہی ۔حکومت خیبر پختون خواہ میں لوکل گورنمنٹ سسٹم کو عملی بنائے تاکہ ترقیاتی کام شروع ہوکر نومنتخب ممبران اور عوام میں تشویش کے لہر ختم ہوسکے۔۔۔